20

1300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق غوری میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لےجانے کی صلاحیت رکھتا ہے، غوری میزائل 1300کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بناسکتا ہے.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ اور دیگرحکام نےمیزائل تجربے مشاہدہ کیا.

میزائل تجربے کا کا  مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔

صدر اور وزیراعظم نے غوری میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنس دانوں کو مبارک باد پیش کی.

تجزیہ کاروں کے مطابق اس میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہے۔



The post 1300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں