81

کانگو، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک

کانگو: وسطی افریقا کے ملک کانگو میں آئل ٹینکر اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 80 سے زائد جھلس گئے۔

کانگو کی وزارت صحت کے مطابق وسطی افریقا کے ملک کانگو کے شہر میں آئل ٹینکر اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد ٹرک الٹ گیا، جس کے بعد مقامی افراد تیل جمع کرنے لگے۔

اس موقع پر ٹینکر میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 50افراد جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ 80 سے زائد افراد جھلس گئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کانگو کے صدر نے اس المناک حادثے پر تین دن کے سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

The post کانگو، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں