277

فورٹ عباس میں بھی صاف اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے بوائز ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا ۔

فورٹ عباس (فہیم عدنان نمائندہ فورٹ نیوز )فورٹ عباس میں بھی صاف اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے بوائز ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں نائب تحصیلدار خالد عباسی،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ، سوشل ویلفئیر ،این جی اوز نیٹ ورک کے ساتھ بچوں اور صحافیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرنائب تحصیلدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سرسبز پنجاب پر کام شروع ہو چکا ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے کو صاف اور سرسبز بنانے کی ضرورت ہے۔ماحول کو بہتر بنانے کے لیے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔ ہر پاکستانی درخت لگانے میں اپنا کردار ادا کرے۔سرسبز مہم کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی ۔ریلی میں تحصیل انتظامیہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔۔ریلی ہائی سکول سے شروع ہو کر ہسپتال چوک سے ہوتی ہوئی کمیٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں