16

غداری کا مقدمہ: نوازشریف آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

Nawaz Sharif

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں دائر غداری کے مقدمے میں سابق وزیراعظم نوازشریف آج ذاتی حیثیت میں پیش ہوکراپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائرغداری کے کیس کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف نے ملکی سلامتی کے خلاف سرل المیڈا کو انٹرویو دیا، نوازشریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے مطابق شاہد خاقان نے متنازع انٹرویومیں نوازشریف کی معاونت کی، نوازشریف، شاہدخاقان عباسی، سرل المیڈا کے خلاف غداری مقدمہ درج کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرلاہور ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کوذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

The post غداری کا مقدمہ: نوازشریف آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں