17

شہباز شریف ہی کا احتساب کیوں؟ گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، رانا ثناء اللہ

rana sana

لاہور: شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت احتجاج کا فیصلہ کر لیا، راناثناء اللہ نے کہا کہ احتجاج کے ذریعے شہباز شریف کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو بے نقاب کریں گے۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، حکومت میں بیٹھے قبضہ گروپ کو پکڑا جانا چاہیے۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی: رانا ثناء

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پارلیمنٹ پر حملہ ہے، ثبوت نہیں ہے، پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس کی مذمت کی گئی۔

رانا ثناء نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست دی گئی ہے، اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی۔


یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا فیصلہ


انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اپوزیشن کو گرفتاری کے خلاف اعتماد میں لیا جائے گا۔ مزید کہا کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ہم سب ان کی رہنمائی میں جمہوریت کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی قیادت ہی میں سیاست کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ نا اہل سابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس پر قانونی سوال اٹھ گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع شدہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی تصور نہیں ہے۔

The post شہباز شریف ہی کا احتساب کیوں؟ گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، رانا ثناء اللہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں