82

امریکا میں وین حادثے میں 20 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیویارک میں تیز رفتار وین بے قابو ہوکر ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 نیویارک میں گذشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس لوٹنے والی افراد سے بھری لیموزین وین تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر سڑک پر پیدل چلنے والے شہریوں پر چڑھ گئی۔

جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو پیدل چلنے والے افراد گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔ جائے حادثہ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، کار حادثے میں 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

The post امریکا میں وین حادثے میں 20 افراد ہلاک appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں