74

روس اور بھارت کا اہم فضائی دفائی نظام پرمعاہدے کا اعلان

نئی دہلی : روس اور بھارت نے 5 ارب ڈالرز کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

 بھارت اور روس کے درمیان طیارہ شکن میزائل نظام ایس-400 کے لیے 5 بلین امریکی ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی اور روس کے صدر پوتن نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

بھارت اور روس نے دفاع، نیوکلیئر، توانائی، خلاء اور اقتصادیات کے شعبوں میں 8 مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہوئے ان معاہدوں سے تعلقات مضبوط ہوں گے جب کہ روسی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو ولادی وستوک فورم ( ایسٹرن اکنامک فورم) میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت اور روس کے سربراہان کے درمیان صدر ولا دی میر پوتن دہلی پہنچے جہاں انکا استقبال بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کیا، جس کے بعد روسی صدر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور تجارتی و دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post روس اور بھارت کا اہم فضائی دفائی نظام پرمعاہدے کا اعلان appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں