161

فورٹ عباس میں قصبہ کھچی والا میں کسانوں کا کھاد پر سبسڈی نہ ملنے پر احتجاج

فورٹ عباس (فہیم عدنان نمائندہ فورٹ نیوز ) فورٹ عباس کے نواحی قصبہ کھچی والا میں کھاد پر سبسڈی نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج۔یوریا ، اور پوٹاشیم کھاد پر ملنے والی سبسڈی بند ہونے پر نہر سیون آر کے کسان سراپا احتجاج۔ کھچی والا میں احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں ہرٹوکن پر تین سو روپے ملنے تھے ۔م تین ماہ سے کھاد پر سبسڈی نہیں دی جا ری ۔ جبکہ ہمارے ٹوکن پر 15دسمبر 2018 کی آخری تاریخ درج تھی۔لیکن موجودہ حکومت نے اسے پہلے ہی بند کر دیا ۔کسانوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے اور ہمیں سبسڈی کی رقم دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں