28

سی پیک میں بلوچستان کو پوراحق دیا جائے گا: وزیراعظم کا بڑا اعلان

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کاپیسہ لوگوں تک صحیح طریقےسےپہنچ جاتا تو یہ حال نہ ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم بلوچستان کی ترقی کے لئےکام کریں گے، بلوچستان کے عوام پرسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کےعوام کی بھرپور مدد کرے گا۔ پنجاب اورکے پی کا نیا بلدیاتی نظام بلوچستان میں لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالامال ہے، سی پیک میں بلوچستان کو پوراحق دیاجائے گا، سی پیک کا صحیح طرح سے فائدہ اٹھالیا، توبلوچستان اوپرجائے گا، بلوچستان اٹھےگا تو پورے پاکستان کو اٹھائے گا۔

 مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس

عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں کینسراسپتال کی بہت ضرورت ہے، بلوچستان میں کینسراسپتال بنانے کے لئے بھرپورمدد کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں کرپشن کرنےوالوں پکڑا گیا، کرپشن کےخاتمےکےبغیرملک اوپرنہیں جاسکتا، کرپشن کرنےکیلئے ادارےتباہ کرنے پڑتے ہیں، پاکستان اس وقت 28ہزارارب کامقروض ہے، پاکستان پراتنےقرضوں کی وجہ کرپشن ہے۔

وزیراعظم عمران خان ماضی کی غلطیوں سےسبق کرآگےبڑھنا چاہیے۔  غلطیوں سےسبق سیکھ کرنیا بلوچستان بنائیں.

The post سی پیک میں بلوچستان کو پوراحق دیا جائے گا: وزیراعظم کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں