15

آزاد عدلیہ اور ایک آزاد ادارے کے فیصلے کا احترام سب کو کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ اور ایک آزاد ادارے کے فیصلے کا احترام سب کو کرنا ہوگا، نیب خود مختار ادارہ ہے، شہباز شریف کو تحقیق کے بعد گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی عمل ہے، ان پر مقدمہ تحریکِ انصاف نے نہیں بنایا، شہباز شریف کو قانونی جنگ لڑنے کا پورا حق ہے۔

شاہ محمود نے واضح کیا کہ وہ امداد کے لیے امریکا نہیں گئے، انھوں نے کہا ’میرے دورے کا مقصد پیسوں کا مطالبہ نہیں تھا، ہماری حکومت آنے سے پہلے دوسری قسط روکنے کا فیصلہ امریکا کر چکا تھا، اتحادی سپورٹ فنڈ امداد نہیں سپورٹ فنڈ ہے۔‘

انھوں نے کہا افسوس ہے اس وقت مسلم امہ میں وہ اتفاق نہیں جو ہونا چاہیے، مسلم امہ بکھری ہوئی ہے، یہ جتنی تقسیم ہوگی اتنی ہماری آواز کم زور ہوگی، مسئلہ کشمیر اور گستاخانہ خاکوں پر مسلم امہ کو ایک ہونا چاہیے، یہ دونوں معاملے او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں اٹھائے۔

The post آزاد عدلیہ اور ایک آزاد ادارے کے فیصلے کا احترام سب کو کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں