30

یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے،ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونےوالی ہیں، وزیراطلاعات فوادچوہدری

اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری نے شہباز شریف کی گرفتاری پر کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے،ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونےوالی ہیں جبکہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری قانون کےمطابق کارروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزیدبڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں، احتساب کاعمل ابھی مزیدآگےبڑھےگا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طورپرغیرجانبدارہے ،  یہ وہ مقدمات ہیں جونیب نےان کےدورمیں قائم کیے، نیب قانون کےمطابق پہلےانکوائری پھرریفرنس فائل کیاجاتاہے ۔

انھوں نے کہا کہ  آشیانہ ہاؤسنگ میں56ارب کی کرپشن کےالزامات ہیں ، پاکستان کوجن لوگوں نےلوٹاہےان کااحتساب ہوناچاہیے، بڑےمقدمات میں ملوث لوگوں کوبھی گرفتارہوناچاہیے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ  حکومت نیب کوہرطرح کی مدداورتعاون دینےکوتیارہے ، نیب حکومت کےکنٹرول میں نہیں لیکن انتظامی مددکریں گے۔

شہبازشریف کی گرفتاری قانون کے مطابق کارروائی ہے،  نعیم الحق

وزیر اعظم کے خصوصی مشیرو سابق انفارمیشن سیکرٹری نعیم الحق نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر کہا کہ پوری کوشش ہےکوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہ کی جائے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس ثبوت ہوں گے اسی لیے گرفتار کیا ہوگا، قانون کےخلاف جانے والوں کو گرفتارکیا جائے گا، شہبازشریف کی گرفتاری قانون کے مطابق کارروائی ہے، قانون کی گرفت سے کوئی بھی شخص نہیں بچ سکتا۔

مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

رجمان نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پرغیرقانونی ٹھیکےدینےکےالزامات ہیں،  انھیںکل احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری سےمتعلق اسپیکرقومی اسمبلی کوآگاہ کردیاگیا۔

The post یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے،ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونےوالی ہیں، وزیراطلاعات فوادچوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں