27

فیصلے ایسے آنے چاہییں، جن پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے: مولانا فضل الرحمان

Fazl ur Rahman

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جو سر اٹھانے کی کوشش کرے گا، نیب اس کے سر ڈنڈا مارے گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

سن سن کر کان پک گئے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے فیصلے آنے چاہییں، جن پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے، 1993سےسن سن کر کان پک گئے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پرشب خون ماراگیا، عوامی رائے چوری کی گئی.


مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کی جائے گی، ملک میں صرف سیاست دانوں کی دولت کی بات کی جاتی ہے، سب کا احتساب ہونا چاہیے.

یاد رہے کہ شہباز شریف کو آج صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا.

The post فیصلے ایسے آنے چاہییں، جن پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے: مولانا فضل الرحمان appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں