21

شہباز شریف کی گرفتاری افسوس ناک اورمضحکہ خیز ہے: نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں‌ نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری افسوس ناک اور مضحکہ خیز ہے.

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

میاں نواز شریف نے کہا کہ بطوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےدیانت کی شان دار مثال قائم کی، جس کے سب معترف ہیں، عوام، غیر ملکی حکومتوں، عالمی اداروں نے ان کی خدمات کا اعتراف کیا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمے دار ہے، حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے.

میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف آج جو سلوک مخالفین کے ساتھ روار کھیں گے، اس کے لیے خود بھی تیاررہنا چاہیے.


مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا


یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، دوران تفتیش ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی.

میاں  شہباز شریف کو کل نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا.

The post شہباز شریف کی گرفتاری افسوس ناک اورمضحکہ خیز ہے: نوازشریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں