28

شہباز شریف کی گرفتاری، اب ہم ایوانوں اورسڑکوں پر جنگ لڑیں گے، حمزہ شہباز

hamza shahbaz

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لیڈر کی گرفتاری کے بعد اب ہم ایوانوں اور سڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے، الیکشن سے پہلے ن لیگی رہنماؤں کو ہی کیوں گرفتار کیا جاتا ہے؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کو ٹھیکے دار کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ٹھیکیدار چوہدری لطیف نے اورنج لائن، سرگودھا کے منصوبے میں خورد برد کی تھی، جس کی وجہ سے وہ ٹھیکہ منسوخ کیا گیا، ٹھیکیدار چوہدری لطیف نے پلی بارگین کرکے نیب سے جان چھڑالی، حالانکہ شہبازشریف نے ٹھیکہ منسوخ نہیں کیا تھا، یہ پی ایل ڈی سی کا طریقہ کار ہے۔

ٹھیکیدار چوہدری لطیف اینٹی کرپشن کیس میں تاحال مفرور ہے، ٹھیکیدار چوہدری لطیف عدالت میں پیش ہوتا ہے تو اسے کوئی گرفتارنہیں کرتا، قومی احتساب بیورو ن لیگ کے لوگوں کو گرفتار کرنے کا فرض بخوبی انجام دیتی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی نیب ہیلی کاپٹر کیس میں بلاتی ہے،عمران خان جعلی مینڈیٹ لے کر وزیراعظم کے منصب پر بیٹھے، پی ٹی آئی نے نیب کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

The post شہباز شریف کی گرفتاری، اب ہم ایوانوں اورسڑکوں پر جنگ لڑیں گے، حمزہ شہباز appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں