93

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان ملاقات میں دفاعی، تجارتی اور خلائی تحقیق سے متعلق معاہدوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے جہاں انکا استقبال بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد روسی صدر کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور تجارتی و دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایس-400 فضائی دفاعی نظام کے لیے 5 بلین امریکی ڈالر کا معاہدہ بھی متوقع ہے۔جس پر آج دستخط  کیے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں کے احوال سے آگاہی کے لیے مشترکہ اعلامیہ آج شام تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں