24

وفاقی کابینہ میں توسیع ، 5وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کردی،5 وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت کل حلف اٹھائیں گے، جن میں محمد میاں سومرو، اعظم سواتی، علی امین گنڈا، زرتاج گل اور فیصل واوڈا شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، 5 وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کل 11 بجے حلف اٹھائیں گے،
صدر ڈاکٹرعارف علی وزراء سے حلف لیں گے۔

علی امین گنڈا پور،فیصل واوڈا اور اعظم سواتی وفاقی وزیرکا حلف اٹھائیں گے، محمدمیاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان بھی وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ زرتاج گل وزیرمملکت کی حیثیت سے کل حلف لیں گی۔

محمدمیاں سومروکووفاقی وزیربرائے نجکاری بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ علی امین گنڈا پور کو امور کشمیراور شمالی علاقہ جات کا قلمدان سونپا جائے گا۔

اعظم سواتی کوسائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا امکان ہے، زرتاج گل کو وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی لگائے جانے کی توقع ہے۔

خیال رہے اس وقت وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 32 ارکان پرمشتمل ہے، نئی توسیع کے بعد کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 24 ہوجائے گی ، توسیع کے بعد وزرائے مملکت کی تعداد بڑھ کر 6 ہوجائے گی۔

توسیع کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر کو وفاقی کابینہ کے6 نئے وزرا ء نے حلف اٹھا لیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراء سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں تین نئے وزرا ء اور تین وزرائے مملکت شامل تھے۔

عمر ایوب خان، علی زیدی، محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر جب کہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر کو وزیرِ مملکت بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

میاں محمد سومرو وزیر مملکت بنائے جانے پر ناراض ہو گئے تھے اور حلف اٹھائے بغیر ہی کراچی روانہ ہوگئے تھے۔

خیال رہے  وفاقی کابینہ کے وزراء کی اس وقت کُل تعداد 28 ہے۔

واضح رہے پہلے مرحلے میں 20 اگست کو وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں 16 وفاقی وزرا اور 5 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

The post وفاقی کابینہ میں توسیع ، 5وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت کل حلف اٹھائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں