26

ن لیگ کی گھٹیا سیاست ہے، الزام تراشی کرتے ہیں: فیصل واوڈا

faisal wawda

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی گھٹیا سیاست ہے، الزام تراشی کرتے ہیں، رانا مشہود کی حیثیت سب کے سامنے ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما رانا مشہود کے متنازع ویڈو بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کی اپنی کرپشن کی ویڈیوز ہم سب نے دیکھی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا مشہود سے یہ بیان دلوایا گیا ہے، ان کا ہمیشہ سے الزام تراشی کرنا ہے، مسلم لیگ ن نے عوام کے پیسے چرائے اور کرپشن کی۔

پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ہمارے لیےخزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے، پاکستانی معیشت کی حالت بہت خراب ہے، ملکی معیشت مضبوط کرنے کے لیے حکومت کام کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، نوازشریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنالیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف نے سعودی عرب میں ملز بنالی اور ملک کا برا حال کردیا۔

The post ن لیگ کی گھٹیا سیاست ہے، الزام تراشی کرتے ہیں: فیصل واوڈا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں