274

فورٹ عباس میں انجمن طلباء اسلام کی تنظیم سازی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ۔

فورٹ عباس ( فہیم عدنان نمائندہ فورٹ نیوز فورٹ عباس )فورٹ عباس میں انجمن طلباء اسلام کی تنظیم سازی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ۔
جس میں نائب ناظم جنوبی پنجاب فہد یونس جٹ ، جواد نذیر بلوچ چئیرمین یونیوسٹیز کونسل بہاولپور ، یاسر صدیق ایڈووکیٹ ،شبیر ہنجرا ایڈووکیٹ ،عثمان غفار سابقہ کیمپس ناظم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پرنا ئب ناظم جنوبی پنجاب فہد یونس جٹ نے نو منتخب عہداران کا حلف لیا ۔زاہدجاویدکو سٹی باڈی انجمن طلباء اسلام کا ناظم اور جنرل سیکرٹری سرمد کسر جبکہ اویس عبداللہ کو تحصیل باڈی انجمن طلباء اسلام اور جنرل سیکرٹری نعمان قریشی علی گل کو کالج ناظم اور ارسلا ن جوئیہ کو جنرل سیکرٹری کالج منتخب کیا ۔تقریب میں صحافیوں سمیت تحصیل بھر سے طلباء نے شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں مہمانوں نے پروگرام آرگنائز ر سردار طلحہ گل کی اس کاوش کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں