174

جسٹس رنجن گوگوئی نے بھارت کے46ویں چیف جسٹس کی حیثیت سےحلف اٹھا لیا

جسٹس رنجن گوگوئی نے بھارت کے 46 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس رنجن گوگوئی سے عہدے کا حلف لیا تقریبِ حلف برداری کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ لوک سبھا کے اسپیکر سمیترا مہاجن بھی موجود تھے۔

خیال رہےکہ بطور چیف جسٹس ان کے عہدے کی معیاد 13 مہینے ہوگی جو نومبر 2019 میں ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے جسٹس گوگوئی کے چیف جسٹس آف انڈیا بننے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

The post جسٹس رنجن گوگوئی نے بھارت کے46ویں چیف جسٹس کی حیثیت سےحلف اٹھا لیا appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں