22

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

Karachi

کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں صبح 4 بجے اچانک بجلی غائب ہوگئی، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی نیندیں حرام کردیں، صبح 4 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور 5 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔

گارڈن، لانڈھی، گلستان جوہر، کلفٹن، ملیر ہالٹ، اولڈ سٹی ایریا سمیت متعدد علاقوں میں بھی بجلی معطل ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد اور مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

The post کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں