24

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان کا آپریشنل بیس کا دورہ

کراچی : ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل بیس کا دورہ کیا، انہوں نے ایکسرسائز ٹریننگ مشن میں حصہ لے کر فائٹر طیارہ بھی اڑایا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فائٹر طیارہ اڑا کر ایکسرسائز ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔

بعد ازاں ائیرچیف نے کومبیٹ کریو سے ملاقات کی اور ان کے جذبے اور پیشہ وا رانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

The post پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان کا آپریشنل بیس کا دورہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں