23

عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌الحسن چوہان

لاہو: وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے کس سے ٹکرائے گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورپاک فوج ایک کتاب، ایک پیج، ایک سطر، ایک پچ پرہیں.

فیاض چوہان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عوام کے ہیروعمران خان ہیں،وہ بھارتی ایجنٹ یا کاروبار کرنے والے شخص نہیں.

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ دن چلےگئے، جب مودی ایک شخص کے خاندان کی تقریب میں آتا تھا، بھارت نے جارحیت کی، تو ایساجواب ملے گا کہ صدیوں اس پرگفتگو ہوگی.

مزید پڑھیں: اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

انھوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ قیادت سوشل میڈیا پرحکومت کے خلاف پر وپیگنڈا کر رہی ہے، ن لیگ والوں کو کہتا ہوں کہ رسی جل گئی مگربل نہیں گیا.

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خاتون اوّل کی بیٹی کے خلاف سوشل میڈیاپرغلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف جھوٹی مہم کی مذمت کرتے ہیں.

The post عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌الحسن چوہان appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں