177

مسئلہ کشمیرپرعالمی مہم کی ضرورت ہے، مشعال ملک

 پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرعالمی مہم کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےخطاب پرمشعال حسین ملک کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیرمیں ہندوستانی بربریت کاکھل کرذکرکیا۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے بھارتی فوج کی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے رکھا اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا بھی پردہ فاش کیا۔

حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے سمجھوتہ ایکسپریس،کلبھوشن یادیوپروزیرخارجہ نےکھل کربات کی ہے اور شاہ محمود کی بہترین تقریرپرحکومت پاکستان کو فالواپ کرناچاہیے۔

مشعال ملک نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرعالمی مہم کی ضرورت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کشمیر میں بھارت کے جبر کا مکروح چہرہ  بےنقاب ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا ہے اور 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کےعوام مظالم سہتے آئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے سیاست کو امن پرفوقیت دی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا پائیدار امن میں بڑی رکاوٹ ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی فوری تحقیقات کرائی جائے۔ بھارتی رویے سارک تنظیم کو غیرفعال کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پڑوسیوں سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے اور بھارت دہشتگردی کی آڑ میں کشمیر میں مزید مظالم نہیں کرسکتا ہے۔ بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحدی خلاف ورزیاں کیں ہیں۔

The post مسئلہ کشمیرپرعالمی مہم کی ضرورت ہے، مشعال ملک appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں