183

دنیا کا مہنگا ترین جنگی جہاز گر کر تباہ

واشنگٹن : دنیا کا مہنگا ترین جنگی جہاز ایف -35 امریکی ریاست کیرولائنا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ دس کروڑ ڈالرز مالیت کا یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حکام کے مطابق جدید اور مہنگا ترین ‘ایف-35’ لڑاکا طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ ہفتے کو جنوبی کیرولائنا کے علاقے بوفورٹ میں واقع میرین کور ایئر اسٹیشن کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔

 ترجمان نے کہا ہے کہ طیارے کا پائلٹ حادثے سے قبل جہاز سے نکل کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔ پائلٹ کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 ایف -35 طیارے کی قیمت 10 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے اور اس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین جنگی طیاروں میں ہوتا ہے۔ یہ طیارہ راڈار کی پکڑ سے محفوظ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے رواں ہفتے ہی ‘ایف-35 بی’ کو پہلی بار افغانستان میں طالبان پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا اور امریکی فوج کی جانب سے اس طیارے کو جنگ میں استعمال کرنے کا یہ پہلا تجربہ تھا۔

The post دنیا کا مہنگا ترین جنگی جہاز گر کر تباہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں