184

انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز

جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور ہولناک سونامی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی۔

انڈونیشیا کے جزیرہ پالو میں 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔

سونامی سے درجنوں گھر تباہ اور عمارتیں منہدم ہوگئیں، امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔جبکہ ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب اسپتال زخمیوں، گرجاگھر اور اسکول میں بےآسرا لوگوں نے پناہ لے رکھیں ہیں۔ متاثرین کو اجناس ، ادویات اور پینے کے لیے پانی کی کمی کا سامنا ہے اس کے علاوہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے نتیجے میں سونامی کی 10 فٹ لہریں پیدا ہوئی۔

The post انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں