94

دنیا کا مہنگا ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو امریکا میں گر کر تباہ

دنیا کا مہنگا ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو ٹریننگ کے دوران جنوبی کیرولینا میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کا ایف35 فائٹر جیٹ طیارہ جوایف 35بی لائٹننگ ٹو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس کی مالیت سو ملین ڈالر یعنی 12 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔طیار کے پائلٹ کو جب یہ اندازہ ہوگیا ہے کہ  طیارے کی تباہی یقیبی ہے تب اس نے پیراشوٹ کے ذریعے کود کر اپنی جان بچائی ۔ دوسی جانب طیارے کے حادثے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہےکہ امریکا کی فضائیہ کی 17سالہ تاریخ میں اتنے قیمتی طیارے کی تباہی کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ایف 35فائٹر جیٹ طیارے کو جمعرات کو امریکی کی جانب سے افغانستان میں پہلی مرتبہ کسی فضائی کارروائی کے سلسلے میں استعمال کیا گیا تھا۔

The post دنیا کا مہنگا ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو امریکا میں گر کر تباہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں