120

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ماہ اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں‌ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ اضافہ نہیں ہوگا. پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں‌ گی.

وزیر خزانہ اسدعمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عوام پراضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، اس لیے قیمتیں برقرار رہیں گی.

یاد رہے کہ عالمی سطح پر خام تیل مہنگا ہونے کے باعث اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی.

ماہرین کی جانب سے یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل چار روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان کیا جارہا تھا۔

البتہ اب حکومت نے اکتوبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے.

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آریا ہے، خام تیل کی قیمتوں میں چار سال کی بلند ترین سطح پر ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں