173

انڈونیشا:تباہ کن زلزلے اور سونامی سے 30افرادہلاک

انڈونیشا کے جزیرے سلاویسی میں سات اعشاریہ پانچ شدت کے تباہ کن زلزلے اور سونامی سے کم ازکم 30 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے اسپتال میں 30 لاشیں اور 12 زخمی لائے گئے ہیں۔

Indonesia

حکام کاکہناہے کہ متاثرہ جزیرے میں امدادی کوششیں جاری ہیں جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بعض افراد کی لاشیں منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

Indonesia-2

زلزلے کے باعث آنے والے سونامی سے متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں اور سینکڑوں افراد علاقے سے محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی پرمجبور ہوئے۔

The post انڈونیشا:تباہ کن زلزلے اور سونامی سے 30افرادہلاک appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں