107

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے، جہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں امن و امان سمیت صوبے کےترقیاتی منصوبے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور زیر غور آنے کا امکان ہے۔

خیال رہے 7 اگست کو عمران خان ہیلی کاپٹرکیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پشاور آفس میں پیش ہوئے تھے۔

The post وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں