84

آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ

کینیڈا : روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم روکنے میں ناکامی کے بعد کینیڈا کے اراکانِ پارلیمان نے میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اعزازی شہریت کینیڈا کے دونوں ایوانوں میں ایک مشترکہ قرارداد کے ذریعے دی گئی تھی اور اسے اسی انداز میں ختم کیا جائے گا۔

اس سےقبل گزشتہ روز کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ملکی پارلیمان یہ سوچ رہی ہے کہ آیا آنگ سانگ سوچی اب بھی اعزازی شہریت کی مستحق ہیں یا نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس قرارداد سے میانمار کی مسلمان اقلیت کے ان لاکھوں افراد کی حالت زار کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے چھ معروف افراد کو یہ اعزازی شہریت دے رکھی تھی جن میں سے سوچی ایک تھیں جنہیں سنہ 2007 میں یہ اعزاز دیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال اگست میں اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کہا گیا کہ میانمار کی فوج سے روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کے بارے میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔

اقوام متحدہ کہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے دوران ملک میں تشدد کے باعث سات لاکھ روہنگیا افراد ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

The post آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں