175

نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

K Electric

کراچی : شہر قائد میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور خراب ڈسٹری بیوشن نظام کے سبب نیپرا نے ’کے الیکڑک‘ پر پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کو خراب کارکردگی اور درست طریقے سے بجلی کی ترسیل نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں ماہ رمضان المبارک کے دوران کے الیکڑک کی خراب کارکردگی پر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل پابند بنانے کی ہدایت جاری گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کے الیکڑک‘ کو شہر قائد میں چودہ سے پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور کمزور ڈسٹریبیوشن نظام کے سبب مذکورہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیپرا کی ٹیم نے گذشتہ برس یکم جون سے 5 جون تک کے الیکڑک کے ترسیلی نظام اور پیداواری نظام کا معائنہ لوڈ شیڈنگ کی حقیقت جاننے کے لیے کیا گیا تھا اور جواب بھی طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی مفصل رپورٹ جمع کروائی جس میں کے الیکڑک کے خلاف قانونی کارروائی اور شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن کے الیکڑک اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی تھی۔

اٹھارٹی کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کی مسلسل نامناسب مرمت کی گئی جس کے باعث بن قاسم پاور پلانٹ بند ہوتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ پر پچاس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

The post نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں