194

سری نگر : محاصروں کے دوران 4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے قابض بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آج صبح سری نگر ،اننت ناگ اور بڈگام کے علاقوں میں محاصرہ اور سرچ آپریشن کے دوران سری نگر کے علاقے نور باغ اور اننت ناگ میں دوکشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

قابض فوج نے علاقوں کو آخری اطلاعات آنے تک گھیرے میں لے رکھا ہے، جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

The post سری نگر : محاصروں کے دوران 4 کشمیری شہید appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں