191

بھارتی وائس چیف ایئر مارشل سریش ببن دیو اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی

بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئر مارشل سریش ببن دیو اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وائس چیف ایئر مارشل سریش ببن دیو سے اتفاقیہ طور پر اپنی ہوگئے زخمی ہونے کے بعد انھیں فوراًاسپتال منتقل کردیا گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گولی سریش ببن دیو کی ران پر لگی تھی جیسے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے نکال دیا ۔

خیال رہےکہ بھارتی وائس ایئر چیف سریش ببن دیو بطور فائٹر پائلٹ 15جون 1979ء کو بھارتی ایئرفورس سے وابستہ ہوئے تھے، رواں سال جولائی میں وہ وائس ایئرچیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔

The post بھارتی وائس چیف ایئر مارشل سریش ببن دیو اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں