78

صدرٹرمپ عالمی اداروں کو غیرمؤثربنانا چاہتے ہیں، ایرانی صدر

نیویارک: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدرٹرمپ عالمی اداروں کو غیر مؤثر بنانا چاہتے ہیں۔

ایرانی صدرحسن روحانی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کی ایران سے متعلق پالیسی شروع سے ہی غلط رہی ہے اور مذاکرات کااختتام خیرمنصفانہ پابندیوں پرہوا ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کسی کوطاقت سے بات چیت پرمجبورنہیں کیاجاسکتا ہے ۔ امریکا کی یکطرفہ پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہے جب کہ بات چیت ہی تمام مسائل کاحل ہے۔

اس سے قبل  امریکی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شامی صدرکے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ میں ہماری نئی پالیسی کے تحت تبدیلی آرہی ہے۔ ایران مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے اور ایران خطے میں افراتفری پھیلا رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ عالمی برادری سے ایران کو تنہاکرنے کی اپیل کرتاہوں۔ دہشت گردوں کےحامی کو خطرناک ہتھیارحاصل کرنےنہیں دیں گے۔ نومبرکے بعد ایران پرمزید پابندیاں لگائیں گے۔ کسی ملک کو امریکی معیشت کافائدہ اٹھانےنہیں دیں گے۔

The post صدرٹرمپ عالمی اداروں کو غیرمؤثربنانا چاہتے ہیں، ایرانی صدر appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں