83

دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ میں شدّت

دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدّت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔

چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شوئن نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ “امریکا نے بڑے پیمانے پر نئی تجارتی پابندیوں کا راستہ اپنا لیا ہے۔ ایسے میں مذاکرات کس طرح کیے جا سکتے ہیں جب کہ ہماری گردن پر اس طرح تلوار لٹک رہی ہو؟ اس دُہرے پن کے ماحول میں مذاکرات اور مشاورت ہر گز نہیں ہو گی”۔

خیال رہے کہ امریکا میں چین سے درآمد کی جانے والی 200 ارب ڈالر کی اشیاء پر 10% ٹیکس لاگو ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی نمو کے لیے خطرات میں اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز  چینی کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کردیاجس کے  نتیجے میں چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 60 ارب ڈالر کی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگادیا۔

مزید پڑھیں :  ٹرمپ نے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کردیا

The post دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ میں شدّت appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں