77

حکومت ٹاسک دے تو پاکستان سے جنگ کے لیے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت ٹاسک دے تو پاکستان سے جنگ کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر الزامات کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کبھی ڈھنڈوراپیٹ کرنہیں ہوتی ہے۔

پاکستان کے خلاف پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سےماحول بگڑرہاہے۔ جنگ میں کب جانا پڑ جائے کچھ کہہ نہیں سکتے لیکن اگر حکومت ٹاسک دے تو جنگ میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کسی مقصد سے کی گئی۔ ہم اپنے منصوبے لگاتار بناتے رہتے ہیں ، کچھ اورمنصوبے ہیں، ضروری نہیں سرجیکل اسٹرائیک جیسے ہی ہوں۔

جنرل بپن راوت نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیرمیں دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے۔ ہم  پاکستان کے اس عمل کو اب مزید چلنے نہیں دیں گے۔

بھارت کے آرمی چیف کا ہرزہ سرائی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان خودسدھرجائےاوردہشتگردوں کی مددبندکرے۔ دوسری صورت میں  کارروائی کرکے پاکستان کو دہشتگردوں کی امداد سے روکیں گے۔

The post حکومت ٹاسک دے تو پاکستان سے جنگ کے لیے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں