84

جنرل اسمبلی اجلاس میں شیرخوار بچی شرکاء کی توجہ کا مرکز

جنرل اسمبلی کے نیلسن منڈیلا سیشن میں نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن کی شیر خوار بیٹی کی آمد توجہ کا مرکز بنی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن پیر کے روز اپنی بچّی کو لے کر اقوام متحدہ میں داخل ہوئیں تو شیر خوار بچی نے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی ۔

Jacinda Ardern

خیال رہے کہ جیسینڈا آرڈرن جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شیرخوار بچّے کے ساتھ شرکت کرنے والی اعلی سطح کی پہلی عہدے دار بن گئیں ہیں ۔

New Zealand Prime Minister

واضح رہے کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل کی اسمبلی کے73ویں اجلاس میں سالانہ عمومی بحث کا آغاز آج سے ہوگا ۔افتتاحی سیشن سے خطاب برازیل کرے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی آج خطاب کریں گے ۔

Jacinda Ardern

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ہاں 20 جون کوبچی کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے 6 ہفتے کی خصوصی چھٹیاں گزارنے کے بعد اگست سے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا تھا۔

The post جنرل اسمبلی اجلاس میں شیرخوار بچی شرکاء کی توجہ کا مرکز appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں