81

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا73واں سیشن،آج سےمباحثوں کاآغاز

نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 73 واں اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی29ستمبرکوجنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔

تفصیلات کت مطابق اجلاس کی ابتداء میں جنرل اسمبلی کے اس سیشن کے لیے صدر مقرر ہونے والی ماریا فرنینڈو عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گی جبکہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگتریس خصوصی رپورٹ پیش کریں گے۔

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 29 ستمبر کو عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ وزیرخارجہ اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا دو ٹوک مؤقف عالمی رہنماؤں کے سامنے رکھیں گے۔

یکم اکتوبر تک جاری رہنے والے اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روس، چین اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی خطاب کریں گے۔

The post اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا73واں سیشن،آج سےمباحثوں کاآغاز appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں