219

اقوام متحدہ سب کے ساتھ مساوی انصاف کرے، ترک صدر

نیویارک: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو سب ساتھ مساوی انصاف کرنا چاہیے۔

ترک صدررجب طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ فلسطین کےساتھ کھڑے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی 40 لاکھ  سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ مہاجرین کوبیرونی امداد محدود ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں مزیدمدد کی توقع ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ترکی مہاجریں کی دیکھ بھال میں 32 بلین خرچ کرچکا ہے۔

رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی اوراسلاموفوبیا پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

ترک صدر نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یواین کوسب کے ساتھ مساوی انصاف کرناچاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی پابندیوں کوہتھیارکی طرح استعمال کیاگیا ہے۔

The post اقوام متحدہ سب کے ساتھ مساوی انصاف کرے، ترک صدر appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں