191

پاکستان کیساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے، بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی : بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا انڈین حکومت کا درست فیصلہ ہے۔ مذاکرات سے قبل پاکستان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردی کو فروغ نہیں دے رہا ہے۔

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کیخلاف ایک اور بیان دےدیا، بپن راوت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ مذاکرات نہ کرنا ہماری سرکار کا فیصلہ درست ہے کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

جنرل بپن راوت نے کہا کہ آپ کچھ ایسا کر کے دکھا دیں کہ ہم سمجھیں آپ دہشت گردی کو بڑھاوا نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں مذاکرات کرنا صحیح نہیں، بھارتی سرکار کا فیصلہ درست ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو ان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا اور مخالف کو بھی درد کا احساس دلانا چاہیے۔ ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی فوج کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں۔

The post پاکستان کیساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے، بھارتی آرمی چیف appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں