155

نااہلی کیس : جہانگیر ترین اور حنیف عباسی کی درخواستوں کی سماعت جمعرات کو ہوگی

jahangir tareen

اسلام آباد : آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں حنیف عباسی اور جہانگیر ترین کی نظر ثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں، سماعت جمعرات کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف جہانگیر ترین کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ عمران خان کی اہلیت کیخلاف حنیف عباسی کی نظر ثانی درخواست کو بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

ا س سلسلے میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ جمعرات کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست خارج کر دی تھی جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد وہ کوئی عوامی عہدہ یا پھر اسمبلی رکنیت رکھنے کے مجاز نہیں رہے۔

عدالت کے تفصیلی فیصلہ میں جہانگیر ترین پر زرعی اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، انہوں نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے جھوٹ بولا، جہانگیرترین نے آف شور کمپنی اوراس کےاثاثے کو بھی چھپایا، جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

The post نااہلی کیس : جہانگیر ترین اور حنیف عباسی کی درخواستوں کی سماعت جمعرات کو ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں