182

مالدیپ صدارتی انتخابات: اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کا جیت کا دعوی

مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپ سیٹ ہو گیا،  اپوزیشن رہنما ابراہیم محمد صالح کوموجودہ صدرعبداللہ یامین پر برتری حا صل ہوگئی ہے۔

صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ابراہیم محمد صالح34000 ووٹ ملے ہیں جبکہ موجودہ صدرعبداللہ یامین کو 27 ہزار ووٹ ملےہیں۔

ابراہیم محمد صالح نے فتح کا دعویٰ بھی کردیاہے۔ صالح کاکہناہے کہ انہیں 58 فی صد ووٹ ملے ہیں۔ٹی وی پراپنے خطاب میں انہوں نے پُرامن طریقے سے اختیارات کی منتقلی اور صدر عبداللہ یامین سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بھی درخواست کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر عبداللہ یامین عوام کی رائے کا احترام کریں،ان کا کہنا تھا کہ پیغام صاف اور واضح ہے، عوام عدل و استحکام چاہتے ہیں اور میں عوام کو احتساب کا یقین دلاتا ہوں۔

The post مالدیپ صدارتی انتخابات: اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کا جیت کا دعوی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں