154

قومی حرمت اور وطن کی سلامتی اولین ترجیح ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی حرمت اور وطن کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کی بہبود، تحفظ اور احترام دوسری ترجیح ہوتی ہے، فوجی افسروں کی سہولت ہمیشہ آخری ترجیح ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف کو پی ایم اے کے کمانڈنٹ نے پیشہ ورانہ پہلوؤں پر بریفنگ دی.


مزید پڑھیں: پاکستان آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں‌ کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے: چینی صدر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کریں، آگےبڑھ کرقیادت کو ترجیح دیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں آرمی چیف نے چین کا  تین روزہ دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی.

اس دورے میں آرمی چیف نے چینی صدر سے بھی ملاقات کی، جس میں‌ علاقائی سیکیورٹی اور درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا.

The post قومی حرمت اور وطن کی سلامتی اولین ترجیح ہے: آرمی چیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں