208

ایران الزام تراشی کے بجائے اندرونی صورتحال پر توجہ دے، امریکا

نیویارک : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ایران کو الزام تراشی کے بجائے اپنے ملک کی اندرونی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایران میں فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکمرانوں کو ملک میں بدامنی کی وجوہات پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام جگہ جگہ احتجاج کررہے ہیں، ایران کی حکومت نے عوام کو دبا کر رکھا ہوا ہے لہذا ایران خود کو آئینے میں دیکھے اور پھر بات کرے۔

واضح رہے کہ 23سمتبر کو جنوب مغربی ایران میں فوجی پریڈ پر حملے میں پاسداران انقلاب کے 8 گارڈز سمیت 24 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جس پر ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کے شہر اھواز میں دہشت گردوں کے حملے پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب انتہائی شدید ہوگا ۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایک خلیجی ملک نے حملہ آوروں کی مالی, سیاسی مدد کی اور انہیں ہتھیار فراہم کیے۔

The post ایران الزام تراشی کے بجائے اندرونی صورتحال پر توجہ دے، امریکا appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں