215

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ اس دوران بھارتی فوج نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔

بزرگ حریت رہنماسیدعلی گیلانی نے نوجوان کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک جاری رہےگی،بھارتی فوج آزادی کی بات کرنےوالےکشمیریوں پرمظالم کررہی ہے،بھارتی فوج نےکشمیرکی وادی کوجنگ میں دھکیل دیاہے۔

دوسری جانب میرواعظ عمرفاروق نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ تحقیقات کیلئےفیکٹ اینڈفائنڈنگ کمیشن تشکیل دے،بھارتی فوج انسانی حقوق کی پامالی کےجرائم میں ملوث ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں