173

حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری

Fawad Chaudhry

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کوٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پرمذاکرات کے لیے تیار ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ معاملات سے نمٹنے کے کئی طریقے ہیں، ایک آپشن ہے کہ دونوں ممالک جنگ کی طرف جائیں جو بےوقوفی ہوگی جبکہ دوسرا طریقہ مذاکرات کا ہے جہاں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تمام ترمعاملات پربحث کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے گزشتہ 7 دہائیوں میں 3 جنگیں لڑیں تاہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اندرونی طور پرسیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سیٹ بیک ہے اس کے باوجود کرتارپور سرحد کھولنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارتی وزیر خارجہ کا ملاقات سے انکار

واضح رہے کہ پاک بھارت وزارئے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات طے پاگئی تھی تاہم بھارت کی جانب سے یہ ملاقات چند گھنٹوں کے بعد ہی منسوخ کردی گئی تھی۔

The post حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں