210

برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

لندن : برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جریمی کاربن نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کے قائد جریمی کاربن کا کہنا ہے کہ مطالبہ بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم نہیں، عام انتخابات ہیں، بریگزٹ ڈیل نامنظور ہوئی تو لیبر پارٹی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرےگی۔

دوسری جانب برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تھریسامے ٹیم نے نومبر میں انتخابات کی خاموش تیاری شروع کردی، واضح رہے کہ یورپی رہنماؤں نے سالسبرگ اجلاس میں بریگزٹ پر تھریسامے کی سفارشات پر کڑی تنقید کی تھی۔

The post برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں