213

ایرانی فوجی پریڈ پر حملہ امریکا کے ساتھیوں نے کرایا، خامنہ ای

تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی فوجی پریڈ پر حملے کا تعلق خطے میں موجود امریکا کے ساتھیوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کے شہر اھواز میں دہشت گردوں کے حملے پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب انتہائی شدید ہوگا ۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ حملہ خطے میں امریکی کٹھ پتلی ریاستوں کی منصوبہ بندی کا تسلسل ہے۔ان ممالک کا مقصد ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

حسن روحانی نے کہا دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا۔انھوں نے سیکورٹی فورسز کو حکم دیا کہ فوجی پریڈ پر حملے کے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔

واضح رہے کہ ایران کے شہر اھواز میں سیکورٹی فورسز کی پریڈ کے دوران نا معلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 30 افراد زخمی جب کہ 24 جاں بحق ہوئے۔

The post ایرانی فوجی پریڈ پر حملہ امریکا کے ساتھیوں نے کرایا، خامنہ ای appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں