263

ہارون آباد:چند دن قبل الہاشم کالونی مرزا ٹائون کے رہائشی معصوم بچے کے قتل کا معمہ حل بچے کا باپ ہی قاتل نکلا

ہارون آباد:(احمد یاسر )چند روز پہلے معصوم آٹھ سالہ احمد حسین کی نعش شہر کے قریبی کھیتوں سے ملی تھی پولیس نے سائنسی بنیادوں ہر تفتیش کر کے بچے کے باپ کو اپنے ہی بیٹے کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیاقاتل باپ رانا عابدکی پولیس کے سامنے اقبال جرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی احمد حسین کے والد نے بتایا کہ اپنے بچے کا کپڑے سے منہ دبا کر سانس روک کر قتل کیا۔ قتل کی وجہ کے بارے میں بتایا کہ لوگوں کا قرض دار تھا ان کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے بچے کو مارا۔ پولیس افسران بے تا ہال کوئی بیان جاری نہیں کیا. تاہم علاقے میں بچے کے باپ کا اپنے لخت جگر کو اپنے ہاتھوں قتل کرنے پر شدید غصہ پایا جاتا ہے لوگوں نے قاتل باپ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں