191

کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت

Karachi

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس کے خودکارہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پولیس کے خودکار ہتھیار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے کے متن کے مطابق خود کاراسلحہ عوام میں خوف و ہراس کا باعث بھی بنتا ہے، مشاہدہ کیا گیا اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات بھی ہوئے۔

کراچی پولیس چیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس پٹرولنگ اوراسکواڈ ڈیوٹی پرمامور اہلکار خود کار اسلحے کی نمائش نہ کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مددگار15 اور موٹرسائیکل اسکواڈ کا اسلحہ بھی تبدیل کیا جائے، موٹرسائیکل اسکواڈ کو سب مشین گن کی جگہ پستول یا ریوالور دیا جائے۔

کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق اسکواڈ ڈیوٹی پر اہلکاروں کو ایک خودکار اسلحہ اور ایک پستول دیا جائے، پولیس پٹرولنگ پرمامور اہلکارکوایک خودکار اسلحہ اورایک پستول دیا جائے۔

حکم نامے میں پکنک پوائنٹ پرماموراہلکاروں کوبھی ایک خودکاراسلحہ اورپستول دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں